اہم ترین

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب: 200 سے زیادہ افراد جاںبحق

خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کےباعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 200 سے زائدافراد جاںبھق جبکہدرجنوں لاپتہ ہیں۔۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں میں 175 مرد،18خواتین اور 12 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 18 مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

باجوڑ میں سلارزئی متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 آج مہمند کے علاقے میں رابطہ منقطع ہونے کے بعد کریش ہو گیا ہے۔ 

امدادی ادارے ریسکیو 1122 نے بتایا تھا کہ ضلع بونیر میں بارشوں اور کاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کم از کم 157 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بونیر کے دفتر کے مطابق 78 لاشیں ہسپتالوں میں لائی گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں سے لاشوں کو ہسپتالوں میں نہیں پہنچایا جا سکا

۔وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا کی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیا خورنوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچانے کے احکامات دیے ہیں۔

پاکستان