اہم ترین

معرکہ حق میں فتح کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

اسٹیت بینک نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں فتح کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کےجاری اعلامیے کے مطابق 75 روپے مالیت کے سکے کی تیاری میں 79 فیصد تانبا، 20فیصد جست اور ایک فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔

سکے کے اگلے حصے کے بیچوں بیچ چاند اور پانچ کونے ستارہ ہے ۔ ستارے کے اوپری حصے کے ساتھ اردو رسم الخط میں “اسلامی جموریہ پاکستان” کے الفاظ کندہ ہیں ۔ چاند کے نیچے اور گندم کے دو خوشوں کے اوپری حصے پر سکہ جاری کرنے کا سال2025 جاری کندہ ہے۔ سکے کی قدر بڑے حروف میں “75” اور اردو رسم الخط میں روپیا میں ہلال ستارے کے بالترتیب دائیں اور بائیں طرف تحریر ہے۔

سکے کے پیچھے کی طرف اردو میں “معرکہ حق” اور ہندسے میں “2025” کے الفاظ مرکز میں کندہ ہیں۔ اردو رسم الخط میں الفاظ “پاکستان ہمیشہ زندہ آباد” سکے کے اوپری حصے کے ساتھ ساتھ لکھے گئے ہیں ۔ سکے کے دائیں اور بائیں جانب دو لڑاکا طیارے ،ایک بحری جہاز اور ایک ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم دکھائے گئے ہیں ۔

پاکستان