وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں اس کی ہر حکمت عملی کا ہمیں پہلے سے پتا چل جاتا تھا۔
لاہور میں سیمنار سے خطاب کےدوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نائن الیون سے لے کر آج تک کی دہشت گردی کا بینفشری انڈیا ہے۔ وہ کھلے عام پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے دوران ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے لیکن ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ہم نے ریڈار پر انڈین طیاروں کو گرتے دیکھا لیکن فیصلہ کیا کہ جب تک ثبوت ہاتھ نہیں آتا اس اعلان نہیں کریں گا۔ ہم انڈیا کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن ان سے یہ نقصان بھی برداشت نہیں ہوا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اجیت دوول اور امت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، یہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارت سےجنگ کے دوران ہمیں اللہ کی مدد حاصل تھی، بھارت نے ہماریفضائیہ کے اڈوں پر 7 میزائل داغے لیکن کوئی بھی نشانہ پر نہیں لگا۔صرف ایک بیس پر ہمارے جوان شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود ہماری فورسز نے انڈیا کے خلاف تمام اہداف حاصل کیے اور ہم نے جنگ کے دوران کبھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ’پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد انڈٰیا کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے جس پر آرمی چیف نے غیر ملکی وفد سے کہا انڈٰیا چمکتی ہوئی مرسڈیز اور پاکستان ڈمپر ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟ اس پر وہ چپ ہوگئے۔‘











