بے بی ڈول اور چٹیاں کلائیاں جیسے مقبول ترین گانوں کی گلوکارہ کنیکا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں گلوکاروں کو اپنے گانوں کی فیس کے طور پر صرف 101 روپے ملتے ہیں۔
کنیکا کپور کو 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم راگنی ایم ایم ایس 2 کے گانے بے بی ڈول سے مقبولیت ملی تھی۔ اس کامیابی کے بعد کنیکا نے کئی ہٹ گانے دیے جن میں لوولی ، چٹیاں کلائیاں ، دیسی لک اور بیٹ پہ بُوٹی شامل ہیں۔
بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے پوڈ کاسٹ میں کنیکا کپور کا کہنا تھا کہ بھارتی میوزک انڈدسٹری میں گلوکاروں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔ وہ اپنے تمام معاہدے دکھاسکتی ہیں۔ ایک گانے کے 101 روپے ملتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ بھی ان کا احسان ہے۔
کنیکا کپور کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بھارت کے سب سے بڑے گلوکار کے بارے میں بتا سکتی ہوں۔ میں نام نہیں بتاؤں گی، لیکن ظاہر ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ انہیں بھی ان کے زیادہ تر مقبول گانوں کے لیے پیسے ملتے ہیں۔
بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ صرف اگر آپ گانے کے قابل ہیں، اگر آواز نے آپ کا ساتھ دیا ہے تو جو بھی کمائیں گے وہ میوزک کنسرٹس یا نجی محلفوں سے سے ہی ملے گا ۔ کل کو کچھ ہو جائے تو کوئی پنشن منصوبہ نہیں ہے ْ











