اہم ترین

وسیم اکرم کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر پر ایف آئی اے میں درخواست

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر وسیم اکرم کے خلاف ایف آئی اے میں وسیم اکرم کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں وسیم اکرم کی تصویروں کے ساتھ تشہیری بل بورڈز آویزاں ہیں جن میں ایک اسپورٹس کمپنی کی تشہیر کی گئی ہے

لاہور میں شہری محمد فیض نے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم نے انڈین جوا کمپنی کے ساتھ بطور برینڈ ایمبیسیڈر معاہدہ کیا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اس جوا کمپنی کو فروغ دیا ۔ پاکستانی قوانین میں ہر قسم کا کے جوے پر پابندی ہے۔

محمد فیض کا موقف ہے کہ وسیم اکرم کا اقدام پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے ۔ ایف آئی اے وسیم اکرم کے خلاف کارروائی کرے ۔

پاکستان