اہم ترین

جرمنی بلا وجہ کی تنقید بند کرے :چین کی تنبیہ

چین نے جرمنی کو متنبہ کیا تھا کہ وہ “محاذ آرائی کو بھڑکانے اور کشیدگی کو بڑھاوا دینے” کے خلاف ہے۔ اسلئے اس پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے۔

اے ایف پی کے مطابق جاپان کے دورے کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈیفل نے کہا تھا کہ چین ایشیائی بحرالکاہل میں جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔ اس کے لئے وہ آبنائے تائیوان اور بحیرہ چین میں یکطرفہ طور پر صورتحال کو تبدیل کرنے اور سرحدوں کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی بار بار دھمکیاں دے رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین میں صورتحال نارمل اور مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقائی ممالک کا احترام کریں، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کریں اور تصادم کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن و استحکام کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں۔

پریس کانفرنس کے دوران ماؤ ننگ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے واشنگٹن میں ہونے والے امن مذاکرات میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جلد از جلد ایک معاہدے پر پہنچیں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریق اور اسٹیک ہولڈرز بروقت امن مذاکرات میں حصہ لیں گے اور جلد از جلد تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ، دیرپا، پابند اور قابل قبول امن معاہدے تک پہنچیں گے۔

پاکستان