اہم ترین

حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کی نئی تجویز قبول کر لی

حماس نے غزہ میں فائر بندی کے لئے مصر اور قطر کی ثالثی میں نئی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو وروکنے کے لئے مصر اور قطر نے بطور ثالث گزشتہ روز حماس کو نئی تجویز پیش کی تھی۔ جسے حماس نے قبول کرلیا ہے۔

مزاحمتی گروپ نے اپنی جانب سے تجویز کی قبولیت سے متعلق ثالثوں کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے خلاف حماس کی اتحادی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد سے تعلق رکھنے والے بااثر شخص نے اے ایف پی کو بتایا کہ منصوبہ میں 60 دن کی فائر بندی شامل ہے۔ ا س دوران 10 زندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، ساتھ ہی کچھ لاشیں بھی واپس کی جائیں گی۔

باقی قیدیوں کو دوسرے مرحلے میں رہا کیا جائے گا اور اس کے فوراً بعد بڑے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے تاکہ تنازعے کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے، جس میں بین الاقوامی ضمانتیں شامل ہوں گی۔

حماس اور اس کی اتحادی مزاحمتی تنظیموں نے 7 اکتوبر 3023 کو اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن کیا تھا جس میں 110 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

گزشتہ 22 ماہ کے دوران اسرائیل نے غزہ میں آباد فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ مسلسل حملوں میں اب تک 62 ہزار کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان