اہم ترین

اے آئی استعمال سے انکار : جب کمپنی کے 80 فیصد ملازم برطرف کردیئے گئے

آج مصنوعی ذہانت کے دور میں کئی شعبوں میں لوگ کام سے نکالے جا رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اس کا دائرہ اور بھی بڑھنے والا ہے۔ امریکی ٹیک کمپنی اگنائیٹ ٹیک نے 2023 میں اے آئی اپنانے سے انکاری 80 فیصد ملازمین نکال دیئے تھے۔

اگنائیٹ ٹیک نامی کمپنی کے سی ای او نے اس کی ضرورت کو شاید پہلے ہی بھانپ لیا تھا۔ انہوں نے سال 2023 میں ایک بڑا فیصلہ لیا اور اپنی کمپنی سے ایسے تقریباً 80 فیصد ملازمین کو کام سے نکال دیا تھا، جنہوں نے اے آئی کے استعمال سے انکار کیا تھا۔

کمپنی کے سی ای او ایرک وان 2023 میں لیے اپنے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں۔ فورچون کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ لینا انتہائی مشکل ہے، لیکن پھر بھی ضرورت پڑی تو وہ اسے دہرائیں گے۔

ایرک وان نے 2023 میں کمپنی میں اے آئی من ڈے شروع کیا۔ یعنی کہ ہفتے کا ایک ایسا دن، جب سارے اسٹاف کو اے ؤئی سے منسلک پراجیکٹس پر توجہ دینی پڑتی تھی۔

پاکستان