سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی تحریک انصاف کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ملزم کے خلاف ثبوت موجود ہے؟
پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ واٹس ایپ میسجز موجود ہیں، 3 گواہان کا بیان ہے، فوٹو گریمیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ موجود ہے، ہائی کورٹ نے کہا تھا ٹرائل کورٹ میں مختلف ٹیسٹ کے حوالے سے درخواست دیں، ٹرائل کورٹ نے ٹیسٹ لینے کی اجازت دی لیکن جیل میں ملزم نے تعاون نہیں کیا۔











