وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیریبین پریمیئر لیگ 2025 (سی پی ایل) کے باقی ماندہ سیزن کے سینٹ کٹس کی جانب سے کھیلیں گے۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان کوسہ ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز مین کھیلی جارہی فرنچائز لیگ سی پی ایل میں حصہ لیں گے۔
کرک انفو کے مطابق محمد رضوان کو افغان بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ٹرائی سیریز سے پہلے افغانستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا رضوان جمعرات کو بارباڈوس رائلز کے خلاف پیٹریاٹس کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ لیکن پاکستان کی جانب سے انہیں اس ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے T20 اسکواڈ سے باہر رکھنے کے باعث رضوان کی دیگر جگہوں پر شمولیت کا راستہ مکمل طور پر ہموار ہو چکا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سی پی ایل میں کھیلیں گے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کو سال میں صرف دو فرنچائز لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ اس سال کے شروع میں وہ آسٹریلیا کی مشہور زمانہ بی بیش لیگ میں میلبرن ری نیگیڈز کے ساتھ بھی معاہدہ کرچکے ہیں۔











