اہم ترین

بھارت میں پاکستان سے کرکٹ میچ براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا مطالبہ

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے ایشا کپ کےدوران پاک بھارت میچ کی براہ راست نشریات روکنے کے لیے اطلاعات و نشریات اور آئی ٹی کے وزیر کو خط لکھا ہے۔

بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔

شیو سینا( یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے میچ کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خط کی نقل شیئر کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ حکومت وہی کرے گی جس کی ملک کو اپنی حکومت سے توقع ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ یہ خط بطور رکن پارلیمنٹ نہیں بلکہ ایک شہری کے طور پر لکھا ہے۔ کیونکہ بھارت نے پاکستان سےجنگ کے دوران جو وفد بیرون ملک بھیجا تھا۔ اس میں وہ بھی شامل تھیں۔ اس لئے انہیں پاک بھارت میچ کا فیصلہ قبول نہیں۔

پرینکا چترویدی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ بی سی سی آئی اور وزارت کھیل ایشیا کپ اور پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے یکسو ہیں۔ اسپورٹس مین شپ کے بہانے اس میچ کو ہونے دینا دہشت گردی پھیلانے والے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی اخلاقی ہمت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان