اہم ترین

حماس کا مسلمانوں سے مسجد الاقصی میں سیلاب لانے کا مطالبہ

حماس کی فلسطینیوں سے بڑی تعداد میں مسجد الاقصیٰ آنے اور نماز ادا کرنے کی اپیل

اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تنظیم حماس نے مغربی کنارے اور مقبوضۃ بیت المقدس میں فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں مسجد الاقصیٰ آئیں اور نماز ادا کریں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن ہارون ناصر الدین نے کہاہے کہ اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد پر دھاوا بولنے حالیہ اعلانات اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان “خطرناک کشیدگی” کا باعث بنے ہیں ۔

ہارون ناصر الدین نے اسرائیلی آباد کاروں کو اس طرح کی دراندازی کے خلاف خبردار کیا اور مسلمانوں سے کہا کہ وہ مقدس مقام کو آباد کار گروہوں کے لیے کمزور نہ چھوڑیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کی طرف اسپیکر کا رخ کر کے نماز مغرب کی اذان کو دبانے کی کوشش کی۔

اسی دوران اسرائیلی افواج نے القدس کی بجلی بھی منقطع کر دی تاکہ صیہونی آبادکاروں کو مسجد البراق پر دھاوا بولنے کا پورا موقع مل سکے۔

پاکستان