لاہور پولیس نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے نواب ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کے مطابق اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کے گھر پر کام کرنے والی 14 سالہ ملازمہ کو 5 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ جب کہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد اور اسے خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔
پولیس نے ثمر رانا کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔
پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ ثمر رانا پر پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔