اہم ترین

ملک میں خلاف قانون آپریٹ آن لائن جوا ایپلی کیشنز کی فہرست جاری

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی)نے ملک میں آپریٹ کی جانے والی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کی فہرست جاری کردی۔

این سی سی آئی کی جانب سے جاری فہرست میں ملک بھر میں آن لائن جوا، کھیلوں میں سٹہ اور غیر قانونی فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث 46 شامل ہیں۔

فہرست میں جوا کھیلانے والی مشہور کمپنی 1 ایکس بیٹ اور دافا بیٹ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی درجنوں ایپس بھی موجود ہیں۔ان ایپلیکیشنزکے لئے رقوم کی منتقلی کا منظم نیٹ ورک موجود ہے ۔ اکاؤنٹس کی ماہانہ رقوم کروڑوں روپے بنتے ہیں، جو بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرونِ ملک یا اصل مالکان تک منتقل کیے جاتے ہیں

پاکستان