فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 75 ملزمان کو قید کی سزا سنادی۔
دو برس قبل 9 مئی 2023 کو فیصلہ آباد میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ ہوا تھا۔ مقدمے میں 109 افراد نامزد تھے۔
کم و بیش 2 برس مقدمے کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے 75 افراد کو مختلف مدتوں کی سزائیں سنائیں جب کہ 34 کو بری کردیا گیا ۔
عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا۔
عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کی رہنما پہلے ہی قید میں ہیں اور ان کی نااہل بھی قرار دیا جاچکا ہے۔