بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا بھر کا سب سے امیر کرکٹ بورڈ مانا جاتا ہے۔ اس کے باوجود بورڈ ہمیشہ اپنی دولت اور طاقت بڑھانے میں لگا رہتا ہے۔ لیکن مودی سرکار کے ایک قاننو کی وجہ سے اسے 358 کروڑ بھارتی روپے کے معاہدے سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔
بی سی سی آئی نے 2023 میں ڈریم-11 نامی کمپنی سے اسپانسر معاہدہ کیا تھا۔ یہ کمپنی درحقیقے آن لائن جوا ایپ چلاتی ہے۔
گزشتہ دنوں مودی سرکار نے پرموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل نامی ایک قانون منظور کیا جو کہ آن لائن جوا ایپس پر قدغنیں لگاتاہے۔ اسی قانون کے باعث بی سی سی آئی نے ڈریم 11 کے ساتھ اپنا ناطہ توڑ لیا ہے۔
ڈریم-11 اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کا ناطہ 2023 میں جڑا تھا اور دونوں کے درمیان سال 2026 تک کا معاہدہ تھا۔ ڈریم-11 کو 2026 تک بی سی سی آئی کو 358 کروڑ روپے دینے تھے لیکن اب یہ کانٹریکٹ درمیان میں ہی ٹوٹ گیا ہے جس سے بی سی آئی کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب ایک نئے اسپانسر کی تلاش ہے جو اسے اتنا ہی فائدہ پہنچائے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایشیا کپ سے پہلے بی سی سی آئی کا ہاتھ کون سی کمپنی تھامتی ہے۔
ویسے بی سی سی آئی کا ناطہ مائے 11 سرکل سے بھی ہے۔ یہ کمپنی آئی پی ایل میں فینٹیسی پارٹنر ہے۔ یہ کمپنی بھی بی سی سی آئی کو ایک سال میں موٹی رقم ادا کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’مائی ایلیون سرکل‘ بی سی سی آئی کو سالانہ 125 کروڑ روپے دیتی ہے۔