ستمبر میں ایپل کی آئی فون 17 سیریز لانچ ہونے والی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے اپنی آئی فون لائن میں تبدیلی کے لیے بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے تحت اس نے تین سال کا وقت مقرر کیا ہے۔ اسی دوران کمپنی 2026 میں اپنا پہلا فولڈیبل آئی فون لانچ کرے گی۔
ٹیک نیوز ویب سائیٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ایپل اپنے اسمارٹ موبائل فون کی رینج میں تبدیلی کرنے جارہی ہے۔ اور اس کا آغاز آئی فون 17-ایئر سے ہوگی۔ یہ کمپنی کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔ یہ اگلے مہینے لانچ ہوگا۔
اس سے بھی بڑی تبدیلی اگلے سال دیکھنے کو ملے گی، جب کمپنی اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرے گی۔ یہ بک اسٹائل کا فون گوگل اور سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کو سخت ٹکر دے گا۔
پہلا فولڈ ایبل آئی فون چار کیمروں کے ساتھ آئے گا۔ اس کے ریئر میں دو، اِنر اسکرین اور کور اسکرین پر ایک-ایک کیمرہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس فون میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہوگا اور کنکٹیویٹی کے لیے اس میں ایپل اپنے اِن ہاؤس ماڈم کو استعمال کرے گا۔ اس میں فیس آئی ڈی کی جگہ ٹچ آئی دی جائے گی۔ فولڈ ہونے پر اس آئی فون کی موٹائی 9 سے ساڑھے ملی میٹر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2027 میں آئی فون کو 20 سال پورے ہو جائیں گے اور کمپنی اس موقع پر آئی فون میں بڑی تبدیلی کرے گی۔
قیاس ہے کہ 2027 میں آئی فون میں اسکوئر کارنر ملنے بند ہو جائیں گے۔ نئے ڈیزائن کو لکوئڈ گلاس انٹرفیس کے حساب سے تیار کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ آن اسکرین ایلیمنٹ کو بھی راؤنڈ ایز دیے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں 2027 ایپل کی آئی فون لائن اَپ کے لیے ایک بڑا سال ثابت ہو سکتا ہے۔