اہم ترین

بلوچستان سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

کوئٹہ سے پشاور تک چلنے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق 25 اور 26 اگست کو جعفر ایکسپریس کو ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔ 11سے 14 اگست تک بھی سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر ٹرین سروس کو معطل کیا گیا تھا۔

رواں برس مارچ میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا جس میں عسکری اہلکاروں سمیت 31 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ فوجی آپریشن میں 33 مسلح افراد بھی مارے گئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

پاکستان