اہم ترین

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 20 کالجوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس میں 20 کالجز کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد کھلبلی مچ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس کو ایک گمنام ای میل موصول ہوئی جس میں شہر کے 20 کالجوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

دھمکی آمیز ای میل کے بعد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا دستہ اور ڈٓاگ اسکواڈ متعلقہ کالجز پہنچ گیا۔ْ۔ گھنٹوں تلاشی مہم چلانے کے باوجود کسی بھی کالج کیمپس میں کوئی مشتبہ چیز یا دھماکہ خیز اشیا نہیں ملی جس سے دھمکی فرضی نکلی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ای میل بھیجنے والے نے وی پی این کا استعمال کیا تھا تاکہ اس کی پہچان ظاہر نہیں ہو سکے۔

نئی دہلی میں گزشتہ چند ماہ سے اسکولوں، کالجوں اور اسپتالوں کو بار بار دھمکی ملنے کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی مل چکی ہے۔ 20 اگست کو بھی دہلی کے 50 اسکولوں کو دھمکی بھرے ای میل ملے تھے۔

پاکستان