یمن کی حکومت نے صنعا پر گزشتہ جمعرات کے حملے میں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے چند اراکین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
یمن میں حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت صنعا پر ایک اسرائیلی حملے میں ان کے وزیراعظم احمد غالب الرحوی اور کئی دیگر وزرا جان سے چلے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کے جمعرات کے حملے میں مجاہد وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور ان کی کابینہ کے چند وزرا کی شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں چند وزرا زخمی بھی ہوئے ہیں جن ميں سے بعض کو سخت زخم ائے ہیں ۔
احمد غالب الرحوی کو ایک سال قبل یمن کا وزیراعظم مقرر کیا گیا، لیکن حکومت کے حقیقی سربراہ ان کے نائب محمد مفتاح ہیں، جنہیں ہفتے کو وزیرِاعظم کے فرائض سنبھالنے کے لیے نامزد کر دیا گیا۔
الرحوی کو زیادہ تر علامتی حیثیت کا حامل سمجھا جاتا تھا اور وہ حوثی قیادت کے قریبی حلقے کا حصہ نہیں تھے۔











