اہم ترین

امریکا بھارت تعلقات خراب: ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ منسوخ کر دیا

امریکی اخبار ’نیو یارک‘ ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں برس ’کواڈ‘ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت نہیں آئیں گے۔

کم و بیش 2 دہائیاں قبل بھارت جاپان ، آسٹریلیا اور امریکا نے آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں تعاون کے لیے 2007 میں ایک غیر رسمی اتحاد بنایا تھا۔ جسے چار ملکی سیکورٹی ڈائیلاگ یا کواڈ کا نام دیا گیا۔

امریکی اخبار کے مطابق تجارتی کشیدگی کے درمیان ٹرمپ اور مودی کے رشتے بگڑنے لگے ہیں۔ خاص طور سے ٹیرف معاملہ اور پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ کے بار بار دعوؤں نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ٹرمپ مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جنگ بند کرانے میں مدد کی تھی۔ بھارت یہ بات ماننے کو تیار نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 17 جون کو 35 منت کی فون کال ہوئی تھی۔ یہ کال اس وقت ہوئی جب ٹرمپ کینیڈا میں جی-7 سربراہی کانفرنس سے واشنگٹن جا رہے تھے۔ منصوبہ تھا کہ دونوں رہنما کانفرنس کے دوران آمنے سامنے ملاقات کریں گے، لیکن ٹرمپ جلدی لوٹ گئے۔ روانگی سے پہلے ٹرمپ کی بھارتی وزیر اعظم سے فون پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان