اہم ترین

انسٹاگرام کو انٹرنیٹ سرگرمی ٹریک کرنے سے کیسے روکیں

آج کے دور میں کئی کمپنیوں پر صارفین کی سرگرمی کو ٹریک کرنے اور ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔ کمپنیاں صارفین کی آن لائن سرگرمی پر نظر رکھتی ہیں اور بعد میں اس ڈیٹا کو اشتہارات کے لیے دیگر کمپنیوں کو بیچتی ہیں۔ آپ نے کئی بار دیکھا ہوگا کہ جب آپ کچھ تلاش کرتے ہیں تو اس سے متعلقہ ہی اشتہارات نظر آنے لگتے ہیں۔ حالانکہ، یہ کئی لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے صارفین اپنی آن لائن سرگرمی پر کنٹرول لینے کے لیے کئی اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ میٹا نے ایکٹیویٹی آف-میٹا ٹیکنالوجیز کی پیشکش کی ہے جو کہ ایک پرائیویسی سیٹنگ ہے جو صارفین کو ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے میٹا پلیٹ فارم کے ساتھ شیئر کیے جانے والے ڈیٹا کو دیکھنے اور کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے فون میں انسٹاگرام ایپ کھولنا ہے اور نیچے دائیں کونے میں اپنی پروفائل تصویر پر ٹیپ کرنا ہے۔

اوپر دائیں کونے میں تین افقی لائن پر ٹیپ کرنا ہے اور “سیٹنگ اور پرائیویسی” کا انتخاب کرنا ہے۔

“ایکٹیویٹی” اور پھر “ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز” پر ٹیپ کرنا ہے۔

انسٹاگرام کو دیگر ایپس اور ویب سائٹس پر آپ کی ایکٹیویٹی ٹریک کرنے سے روکنے کے لیے “ڈسکنیکٹ فیوچر ایکٹیویٹی” کو ٹوگل کرنا ہے۔

اگر آپ اپنی پچھلی ایکٹیویٹی کو منظم کرنا چاہتے ہیں تو ان چیزوں پر توجہ دیں:

“ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز” پیج سے “آپ کی معلومات اور اجازت” اور پھر “آپ کی ایکٹیویٹی آف میٹا ٹیکنالوجیز” پر ٹیپ کرنا ہے۔

اس پیج پر آپ یہ چیک کر سکتے ہیں:

سب سے پہلے اپنی حالیہ ایکٹیویٹی کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

مخصوص ایپ ایکٹیویٹی کو ڈسکنیکٹ کر سکتے ہیں۔

پرانا ڈیٹا کلیر کر سکتے ہیں۔

کاروباروں کو ڈیٹا شیئر کرنے سے روکنے کے لیے فیوچر کی ایکٹیویٹی کو منظم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ “مینج فیوچر ایکٹیویٹی” اور “ڈسکنیکٹ فیوچر ایکٹیویٹی” کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کی پچھلی ایکٹیویٹی کو بھی ہٹا دے گا۔

پاکستان