اہم ترین

بھارتی ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کا 38 سال کی عمر میں انتقال

بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کا 38 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا کی پیدائش 23 اپریل 1987 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ یہیں ان کی پرورش اور تعلیم و تدریس ہوئی۔ تعلیم پوری کرنے کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔

پریا مراٹھے چھوٹے پردے کی جانی مانی اداکارہ ہونے کے ساتھ ہی اسٹینڈ۔اَپ کامیڈین بھی تھیں۔ انہوں نے کئی مشہور ہندی اور مراٹھی شوز میں کام کیا تھا۔

پریا نے اپنے وقت کے سب سے مقبول ٹی وی شو ’پوتر رشتہ‘ میں بھی کام کیا تھا۔ اس شو میں وہ ’ورشا‘ کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ ان کے کردار کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ ایک برس قبل انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اسی مرض سے لڑتے ہوئے وہ دنیا سے چلی گئیں ۔۔۔

پاکستان