اہم ترین

چین میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی پریڈ: 26 ملکوں کے سربراہان کی شرکت

دوسری جانب عظیم میں جاپان کی شکست اور چین سے پسپائی کے 80 سال؛ مکمل ہونے پر دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں ہونے والی پریڈ میں عسکری طاقت کے علاوہ جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے، ٹینک اور بیلسٹک میزائل کی نمائش کی گئی۔

پریڈ میں روس کے صدر ولادی میر پیوتن، شلای کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ 26ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

پریڈ کے دوران خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ انسانیت ایک بار پھر امن یا جنگ، بات چیت یا تصادم کے انتخاب کا سامنا کر رہی ہے۔ ہم ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو، ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

پاکستان