اہم ترین

ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں، توسیع پسند راستہ اختیار نہیں کریں گے: چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں، توسیع پسند راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاپان کو شکست کے 80 برس مکمل ہونے کے موقع فوجی پریڈ سے خطاب کے دوران چین کے صدر نے کہا کہ 80 سال پہلے 14 سال کی خونریز جدوجہد کے بعد چینی قوم نے جاپانی فوجی جارحیت کو مکمل طور پر شکست دی ۔ یہ چینی قوم کے لیے ایک تاریخی موڑ تھا – جو قومی بحران سے عظیم قومی تجدید کی طرف منتقلی کی علامت ہے۔ یہ دنیا کی ترقی میں بھی ایک اہم موڑ تھا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کبھی ماضی کی مصیبت کو دوسروں پر مسلط نہیں کریں گےچین کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ چین کے عوام تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی اورخوشحالی کو روکا نہیں جاسکتا ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں، توسیع پسند راستہ اختیار نہیں کریں گے ، ہم کبھی ماضی کی مصیبت کو دوسروں پر مسلط نہیں کریں گے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہم تہہ دل سے امید کرتے ہیں کہ تمام ممالک تاریخ سے سبق سیکھیں گے، امن کی قدر کریں گے اور مل کرانسانیت کے لیے ایک روشن مستقبل تخلیق کریں گے۔

پاکستان