بھارتی اداکارہ اور فٹنس گرو شلپا شیٹی نے 60 کروڑ کے دھوکہ دہی کے الزام کے کچھ ہفتے بعد ممبئی میں قائم اپنا ریستوران بند کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کا خاندان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا پر دھوکہ دہی کا الزام لگنے کے کچھ ہفتے بعد شیٹی نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے آئیکونک ریستوران بیسٹین کو بند کر رہی ہیں۔ اس پوسٹ کو انسٹا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی بھی ہو گئیں۔
شلپا شیٹی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک لمبا نوٹ لکھ کر شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ یہ جمعرات ایک عہد کا اختتام ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے آئیکونک مقام میں سے ایک بیسٹین باندرہ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں ان گنت یادیں، نہ بھولنے والی راتیں اور ایسے لمحے دیے، اب اپنا آخری سلام پیش کر رہا ہے۔
سی فوڈ کی وجہ سے مشہور بیسٹین بندرا کو 2016 میں شلپا شیٹی اور ریستوران مالک رنجیت بندرا نے شراکت داری کے ساتھ شروع کیا تھا ۔











