اہم ترین

انسان مباشرت کے لئے اندھیرا کیوں پسند کرتے ہیں؟سائنس کیا کہتی ہے

انسان ہو یا جانور اپنی نسل بڑھانے کے لئے ملاپ کرتے ہین لیکن انسان ان لمحات کو مناسب ماحول یا وقت میں خوشگوار بناتا ہے۔ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ ایک جوڑا مباشرت کے لئے اندھیرا زیادہ پسند کرتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہے ؟ کیا اس کا راز صرف دل اور دماغ سے جڑا ہے یا پھر اس کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ بھی چھپی ہے؟

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خاص لمحات کا اندھیرے میں لطف دوبالا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ ہمارے جسم میں پایا جانے والا خاص ہارمون ہے۔ جس کا نام میلٹونن ہے۔

یہ ہارمون ہمارے جسم کو پرسکون کرتا ہے اور نیند لانے میں مدد کرتا ہے. اندھیرے میں اس ہارمون کا سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے انسان خود کو ذہنی اور تناؤ سے آزاد محسوس کرتا ہے.

اس کے علاوہ اندھیرے کا ایک اور اثر ہوتا ہے، جسم میں ڈوپامین اور آکسی ٹوسن جیسے ہارمون کا اخراج بڑھنے لگتے ہیں۔ یہ ہارمونز جوڑوں کے درمیان قربت اور محبت کو گہرائی دیتے ہیں۔ انہیں اکثر محبت کے ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔

اندھیرے میں ایک اور خاص چیز ہوتی ہے اور وہ ہے بصری تحریک کا کم ہو جانا۔ یعنی جب آنکھیں بہت کچھ نہیں دیکھ پاتیں، تو جسم کی باقی حسیں زیادہ فعال ہو جاتی ہیں۔ چھونے اور خوشبو کی حساسیت تیز ہو جاتی ہے۔اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ ہر لمس، ہر سانس اور ہر دھڑکن پہلے سے زیادہ گہری اور رومانوی محسوس ہوتی ہے۔ روشنی میں کبھی کبھار انسان زیادہ خود آگاہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان