اہم ترین

خون، دل اور دماغ کی صحت کے لیے فولک ایسڈ: ہر عمر کے لیے لازمی

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ فولک ایسڈ صرف حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اسے خون کی کمی اور دورانِ حمل بچے کی نشوونما سے جوڑتے ہیں لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق یہ تاثر درست نہیں ہے۔ فولک ایسڈ دراصل ہر عمر اور ہر صنف کے لیے نہایت اہم اور ضروری غذائی جز ہے، جو انسانی جسم کے کئی بنیادی افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فولک ایسڈ کو وٹامن بی-9 بھی کہا جاتا ہے، یہ وٹامن خون کے نئے خلیے بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اگر جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہو جائے تو انسان تھکن، کمزوری اور چکر آنے جیسی علامات کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہی نہیں، فولک ایسڈ دل کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ یہ جسم میں موجود ایک نقصان دہ عنصر ہوموسسٹین کو کم کرتا ہے، جو دل کے امراض اور فالج کی بڑی وجہ مانا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن افراد میں فولک ایسڈ کی مقدار متوازن رہتی ہے، ان میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔

فولک ایسڈ دماغی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ دماغ میں ایسے کیمیکل پیدا کرنے میں مددگار ہے جو انسان کے مزاج کو متوازن رکھتے ہیں۔ اگر اس وٹامن کی کمی ہو جائے تو فرد چڑچڑاپن، اداسی یا یادداشت کی کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے۔ مختلف تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فولک ایسڈ کا باقاعدہ استعمال یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی کمزوری کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

پاکستان