اہم ترین

خیبرپختونخوا ’نازیبا ویڈیوز‘ بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبرپختونخوا پولیس نے نازیبا ویڈیو بنانے والے ضلع مردان کے سات ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں سے چار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیس نے عوامی شکایات پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹک ٹاکرز کے لاکھوں کی تعداد میں فالوؤرز ہیں جو اس ’گھناؤنے فعل‘ میں ملوث ہیں۔

مردان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر بے ہودہ مواد ناقابل برداشت ہے اور ایسے افراد کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔ ملزمان پر سائبر کرائم قوانین کے تحت مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پاکستان