اہم ترین

جنوبی افریقا کے دورہِ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، 17 برس کے بعد فیصل آباد کا میدان ایک روزہ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز اکتوبر اور نومبر میں کھیلی جائے گی، ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی کے وینیوز کریں گے، جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا مقابلہ 20 سے 24 اکتوبر کے دوران راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 سریز کا پہلا میچ روالپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹڈیم میں 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جب کہ سیریز کے بقیہ 2 میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا، جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تینوں میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان