اہم ترین

پسند سے شادی کی اور پھر خوشگوار انداز میں طلاق کا فیصلہ کیا : طاہرہ سید

معروف گلوکارہ طاہرہ سید کا کہنا ہے کہ انہوں نے نعیم بخاری سے پسند کی شادی کی اور پھر اپنی ہی مرضی سے خوشگوار انداز میں طلاق کا فیصلہ کیا ۔

اپنے ایک انٹرویو میں طاہرہ سید نے بتایا کہ نعیم بخاری سے طلاق کے بعد انہوں نے دوسری شادی کا کبھی نہیں سوچا، البتہ محبت آنی جانی چیز ہے۔

اپنی شادی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری وکالت کرتے تھے جب کہ میں بطور گلوکارہ مقبول تھی۔انہوں نے میری والدہ سے اچھے تعلقات بنائے رکھے، جس بنیاد پر ان کی شادی ہوئی جو کئی سال تک چلی۔

طاہرہ سید نے کہا کہ ان کی طلاق کا ان کے بچوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، بچے شادی کے وقت بھی والد کو گھر میں نہیں دیکھ پاتے تھے، وہ صبح دفتر چلے جاتے اور دیر سے لوٹتے، تب تک بچے سو چکے ہوتے تھے۔نعیم بخاری کو بچوں کی پرورش میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی ۔انہوں نے تنہا بچوں کی بہتر پرورش کی، اگر وہ نعیم بخاری کے ساتھ ہوتیں تو بچوں کی پرورش درست نہ ہوپاتی۔

پاکستان