روس نے گزشتہ 4 برسوں سے جاری جنگ کے دوران ہوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔ جس میں یوکرین کی کابینہ کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
جرمن نیوز ویب سائیٹ کے مطابق روس کے اتوار کی علی الصبح کئے گئے فضائی حملے سے یوکرین کے دارالحکومت کییو میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک کم از کم 805 ڈرونز اور 13 میزائل داغے، جو اس جنگ کا سب سے بڑا حملہ تھا۔
یوکرینی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ڈرون طیاروں نے دارالحکومت کییف میں کئی بلند و بالا عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔
یوکرین کے وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’دشمن کے حملے سے چھت اور بالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔ ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہم عمارتوں کی بحالی کریں گے لیکن ہم کھوئی ہوئی جانیں واپس نہیں لا سکتے۔ دشمن ہر روز ہمارے لوگوں کو پورے ملک میں دہشت زدہ اور قتل کرتا ہے۔