اہم ترین

ایمن زمان کی شوہر سے علیحدگی ، اداکارہ کا مجبتیٰ لاکھانی پر دھوکے کا الزام

سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ ایمن زمان نے شوہر پر دھوکا دینے کا الزام لگاتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی ہے

ڈان نیوز کے مطابق ایمن زمان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

ایمن زمان نے کہا کہ گر کسی کو محسوس ہوجائے کہ لڑکا یا لڑکی ان کے لیے ٹھیک نہیں، وہ ان سے باتیں چھپانے لگے ہیں اور انہیں دھوکے میں رکھنے لگے ہیں تو ایسے افراد سے راہیں جدا کرلینی چاہیے .

دوسری جانب ان کے شوہر مجتبیٰ لاکھانی کے مبینہ اسکرین شاٹ بھی وائرل ہو رہے ہیں، جن میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ نے تاحال انہیں خلع کے کاغذات نہیں بھجوائے، ابھی تک ان کے درمیان رشتہ ختم نہیں ہوا۔

پاکستان