اہم ترین

مائیکرو سافٹ میں ورک فرام ہوم ختم: ملازم ہفتے میں 3 دن دفتر آنے کے پابند

کووڈ-19 وبا کے دوران دنیا بھر میں کمپنیوں نے ورک فرام ہوم کو اپنایا تھا۔ لیکن اب اس طریقے کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ ورک فرام ہوک کیسہولت ختم ہونےلگی ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 سے اس کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن دفتر میں کام کرنا لازمی ہوگا۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ نئی پالیسی کمپنی کے صدر دفتر ریڈمنڈ واشنگٹن سے شروع ہوکر بالترتیب دیگر امریکی اور بین الاقوامی دفاتر میں نافذ ہوگی۔

مائیکرو سافٹ کی چیف پیپل آفیسر ایمی کولمین نے اپنے ایک پوسٹ میں بتایا کہ پالیسی کو تین مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں صدر دفتر کے آس پاس رہنے والے ملازمین کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد دیگر امریکی دفاتر اور بالآخر بین الاقوامی ملازمین اس پالیسی کے تحت آئیں گے۔

پالیسی کے مطابق ریڈمنڈ دفتر کے 50 میل کے اندر رہنے والے ملازمین کو فروری 2026 تک ہفتے میں تین دن دفتر میں کام کرنا ہوگا۔ دیگر امریکی دفاتر کے لیے وقت کی حد اور تفصیلات جلد اعلان کیے جائیں گے جبکہ امریکہ کے باہر کے ملازمین کے لیے منصوبہ اگلے سال سے شروع ہوگا۔

ملازمین کو دفتر میں بلانے کے لئے مائیکرو سافٹ کے ریڈمنڈ کیمپس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہو رہی ہے۔ 12 پرانی عمارتوں کی جگہ 17 نئی عمارتیں بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس سے تقریباً 8 ہزار مزید ملازمین کے لیے جگہ بنے گی۔

پاکستان