اہم ترین

سٹے بازی ایپ بھارتی ستاروں کے لئے مصببت: اروشی روٹیلا پر منی لانڈرنگ کا الزام

بھارت میں مالیاتی امور سے متعلق تحقیقاتی ادارے ایجنسی برائے نفاذ قانون (ای ڈی) نے غیر قانونی سٹے بازی ایپ ون ایکس بیٹ میں فراڈ کے معاملے میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیت اروشی روٹیلا سے پوچھ گچھ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ون ایکس بیٹ پر سٹے بازی کے لئے تشہیری مہم میں کئی فنکاروں کو بھاری معاوضہ دیا گیا تھا۔ ای ڈی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ان تشہیری مہمات کے تحت ادائیگیاں کیسے کی گئیں اور کیا ان میں کوئی مالی بے قاعدگی شامل تھی۔

ون ایکس بیٹ ایپ پہلے بھی کئی ممالک میں غیر قانونی سٹے بازی اور مالی دھوکہ دہی کے معاملات میں تنازعات کا شکار رہی ہے۔ بھارت میں اس کے تشہیر میں شامل شخصیات کے کردار کے حوالے سے اب تحقیقات تیز ہو گئی ہیں۔

اروشی روٹیلا بھارت میں ون ایکس بیٹ کی برانڈ امبیسیڈر ہیں۔ اس لئے تحقیقات کے گھیرے میں سب سب سے پہلے آنے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔

اروشی روٹیلا کے علاوہ، سابق ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ میمی چکرورتی اور کئی دیگر عوامی شخصیات بھی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔

ایجنسی غیر قانونی سٹے بازی ایپ سے جڑے کئی ایسے معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی لوگوں اور سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے یا بھاری مقدار میں ٹیکس چوری کی ہے۔ اس معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پہلے بھی سابق کرکٹر سُرَیش راینا اور شکھر دھون سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

پاکستان