اہم ترین

ایشیا کپ : بنگلا دیش نے افغانستان کو ہرادیا

بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو آٹھ رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ بنگلا دیش نے سپر 4 میں جانے کی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے گروپ بی میں سپر 4 کی دوڑ مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے۔

میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم 146 رنز ہی بنا سکی۔

بنگلادیشی ٹیم نے ایونٹ میں 2 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے، جس کے بعد اُس کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی ہے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ سری لنکا اور افغانستان سے کم ہے، اُسے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے 18 ستمبر کے افغانستان اور سری لنکا کے میچ کے فیصلے تک انتظار کرنا ہوگا۔

پاکستان