اہم ترین

خبردار! معدہ اور ہڈیاں بچانی ہیں تو خالی پیٹ چائے پینا چھوڑ دیں: ماہرین

دنیا بھر میں اکثر لوگ اپنے دن کا آغاز چائے سے کرتے ہیں۔ لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ خالی پیٹ چائے پینا صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق صبح کا وقت جسم میں کچھ خاص اجزاء زیادہ فعال ہوتے ہیں، اس وقت معدہ خالی ہوتا ہے اور نظام انہظام انتہائی فعال ہوتا ہے۔ اگر اسی دوران کیفین اور ٹینن سے بھرپور چائے پی جائے تو یہ اس نظام کو متاثر کرتا ہے، نتیجتاً تیزابیت، گیس یا متلی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ چائے پینے سے معدے میں ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ معدے میں جلن اور نظام انہضام کی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

اس کے علاوہ چائے میں موجود کیفین جسم میں کورٹیسول ہارمون کو بڑھاتا ہے، جو ذہنی دباؤ اور بے چینی بڑھاتا ہے۔ اگر یہ ہارمون بار بار زیادہ مقدار میں فعال ہو تو چڑچڑاپن، نیند کی کمی اور ذہنی غیر استحکام جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پاکستان