اہم ترین

سوشل میڈیا پر نینو بنانا ساڑھی ٹرینڈ کی دھوم

دنیا بھر میں آج کل نینو بنانا ٹرینڈ کی دھوم ہے تو برصغیر میں نینو بنانا ساڑھی ٹرینڈ اسے الگ اونچائیوں پر لے گیا ہے۔

حال ہی میں گوگل نے فوٹو ایڈیٹنگ ٹول نینو متعارف کرایا ۔۔ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھیبیلی کو بھی بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

برصغیر پاک و ہند میں ساڑھی ایک مقبول عام پہناوا ہے۔ خواتین نے اس ٹول کا استعمال کرکے نئے ٹرینڈ کو مقبول بنایا۔ خواتین دھڑا دھڑ ساڑھی میں اپنی تصویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہی ہیں۔

ایسے میں اگر آپ کو بھی مختلف ڈیزائنر ساڑیوں میں خود کو دیکھنے کی خواہش ہے تو منٹوں میں اپنی سادہ تصویر کو بالکل منفرد اور شاندار انداز میں بدل سکتی ہیں۔

طریقہ وہی پرانا اور بے حد آسان ہے. آپ کو اپنے فون پر جمنائی ایپ کھولنی ہے، اس میں موجود نینو بنانا آئیکن پر کلک کرنا ہے اور اپنی تصویر اپ لوڈ کرنی ہے. اس کے بعد آپ کو صرف دیے گئے پرامپٹس کو کاپی پیسٹ کرنا ہے اور چند ہی سیکنڈز میں آپ کی تصویر بالکل نئے انداز میں تیار ہو جائے گی. ہر پرامپٹ آپ کو الگ اسٹائل کی ساڑی اور بالکل مختلف ماحول میں پیش کرے گا. ان پرامپٹس کے ذریعے سب کچھ ممکن ہے

پاکستان