متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک-بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس ۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل ہوں گے،پہلے میچ میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا تھا، شائقین اب منتظر ہیں کہ دوسرے میچ میں کون بازی مارے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، جب کہ پاکستان کو واحد شکست بھارت کے خلاف ہوئی ہے۔
متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک-بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کا ریفری تعینات کر دیا گیا ہے۔
بڑے میچ سے پہلے سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سربراہی میں بڑی بیٹھک لگائی گئی ہے، بلے بازوں نے ایشیا کپ میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔
ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈاٹ بالز کم کرکے اسٹرائیک روٹیشن پر زور دینے کی تلقین کی، بلے بازوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سپر فور مرحلے میں غلطیوں پر قابو پائیں گے۔











