اہم ترین

ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، بنگلادیش نے سری لنکا کو ہرا دیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، جواب میں بنگال ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 3 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نےسب سے بڑی 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس نے ایک رن بنایا۔

بنگلادیش کے مستفیض الرحمان نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے ایک وکٹ لی۔

بنگلادیشی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے بعد 169 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کیا۔ آخری اوور میں بنگلادیش کو 5 رنز درکار تھے، ذاکر علی پہلی گیند پر چوکا مارا اور اسکور برابر کردیا، اس کے بعد اگلی 3 گیندوں پر شناکا نے 2 وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنادیا، لیکن وہ میچ نہ بچاسکے۔

بنگلادیش کی طرف سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے لیے ہدف آسان بنادیا۔ لٹن داس 23، شمیم حسین 14، ذاکر علی 9 اور مہدی حسن صفر رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان