صدرِ آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ فلسطین و کشمیر کے بغیر عالمی امن ادھورا ہے
عالمی یوم امن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف، مساوات اور ترقی کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے درست رخ پر کھڑا ہے، عالمی و علاقائی استحکام میں کردار ادا کر رہا ہے۔ دنیا آج پاکستان کو مسائل کے حل کا شریکِ کار سمجھتی ہے۔ پاکستان کے عالمی امن میں کردار کو سراہا جا رہا ہے۔
صدر آصف زرداری نےکہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی امن کے لیے جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔ بینظیر بھٹو نے امن، جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے زندگی وقف کی۔ نوجوان نسل کو امن، رواداری اور مکالمے کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ دنیا ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دے۔امن صرف انصاف اور برابری سے ممکن ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے فروغ میں حصہ لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات قابل فخر ہیں











