اہم ترین

برازیل میں عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے فیکٹری میں تیار ہورہی ہے مچھروں کی فوج

فیکٹریوں میں سامان اور دوائیں تو تیار ہوتے آپ نے دیکھا سنا ہی ہوگا لیکن برازیل میں ایک ایسی فیکٹری ہے جو مچھر پیدا کررہی ہے۔ تاہم دواؤں کے بجائے ڈینگی کا خاتمہ ان مچھروں سے کیا جاسکے۔

دنیا بھر میں ہر سال مچھروں کے کاٹنے سے کروڑوں لوگ بیمار ہوتے ہیں اور لاکھوں کی جان چلی جاتی ہے۔ یہ مچھر ملیریا ، ڈینگو، زیکا اور چکن گونیا جیسی بیماریاں پھیلاتے ہیں۔ لیکن اب سائنسدان ایک ایسے مچھر کی افزائش کررہے ہیں جو ان مچھروں کو ہی خاتمہ کرتی ہے۔

برازیل نے کوریتبا شہر میں دنیا کی سب سے بڑی بائیو مچھر فیکٹری کھولی ہے جو ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں سے لڑنے کے لیے وولبیکیا بیکٹریا سے متاثرہ مچھر تیار کرتی ہے۔

رواں برس 19 جولائی کو فعال ہونے والی یہ فیکٹری ڈبلیو ایم پی، اوسوالڈو کروز فائونڈیشن اور انسٹی چیوٹ آف مولکیولر بایولوجی آف پارانا (اائی بی ایم پی) کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ 3500 مربع میٹر اراضی پر پھیلی اس فیکٹری میں 70 ملازم کام کرتے ہیں۔ یہاں ہر ہفتے 10 کروڑ مچھروں کے انڈے تیار ہوتے ہیں۔ ہر مہینے میں 70 لاکھ لوگوں کو بچائیں گے۔

پاکستان