ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے، سابق کھلاڑیوں نے ان کے آؤٹ کو غلط قرار دیا۔
اتوار کو کھیلے گئےمیچ میں پاکستان ٹاس ہار گیا اور بھارت نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹورنامنٹمیں پہلی مرتبہ اوپنگ کے لئے آنے والے فخر زمان بہت جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔
پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا جس میں فخر زمان نے 15 رنز بنائے تھے۔ انہیں انتہائی متنازع انداز میں آؤٹ قراردیا گیا۔ تھرڈ امپائر کی جانب سےآؤٹ قرار دیئے جانے پرخود فخر زمان نے بھی حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فیصلے کو سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین بھی غلط قرار دے رہے ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے۔
ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم 11 کے بجائے 14 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بھی فخر زمان کو آؤٹ دیے جانے کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔۔











