اہم ترین

چیٹ جی پی ٹی سے لوگ کیا کچھ پوچھتے ہیں

چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے میدان میں تہلکہ مچانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ لوگ چیٹ جی پی ٹی کا کس طرح استعمال کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔

اوہن اے آئی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ لوگ چیٹ جی پی ٹی کا کس طرح استعمال کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں. یہ مطالعہ پچھلے تین سالوں میں ایپ پر ہوئی 1.5 ملین بات چیتوں کے تجزیے پر مبنی ہے جس سے صارفین کے رویے اور رجحانات کی گہری جھلک ملتی ہے.

رپورٹ کے مطابق 2022 کے آخر میں جہاں چیٹ جی پی ٹی کے صرف 10 لاکھ فعال صارفین تھے، وہیں اب یہ تعداد بڑھ کر 70 کروڑ ہفتہ وار صارفین تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیٹا سے پتہ چلا کہ 70 فیصد کے قریب بات چیت ذاتی یا عمومی گفتگو پر مبنی ہوتی ہیں۔ سب سے زیادہ گفتگو کے تین موضوعات عملی رہنمائی (29فیصد)، معلومات کی تلاش (24 فیصد) اور تحریری مدد (24 فیصد) کے لیے حاصل کی گئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے ایک سال میں “تحریر” سے متعلق استعمال 36 سے کم ہو کر 24 فیصد ہو گیا ہے جبکہ “معلومات کی تلاش” 14 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد ہوگئی۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب چیٹ جی پی ٹی کو صرف لکھنے کے ٹول کی طرح نہیں بلکہ معلومات حاصل کرنے اور نئے فیصلے کرنے کے معاون کے طور پر دیکھنے لگے ہیں. یہ تبدیلی یہ بھی دکھاتی ہے کہ کئی صارفین گوگل کی بجائے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال سوال و جواب اور دریافت کے لیے کرنے لگے ہیں.

مطالعے میں پایا گیا کہ 18 سے 25 سال کے صارفین چیٹ جی پی ٹی پر سب سے زیادہ فعال ہیں۔ تقریباً نصف گفتگو اسی عمر کے طبقے سے آتی ہے۔ اس عمر کے صارفین چیٹ جی پی ٹی کو کام سے متعلق گفتگو کے لیے کم استعمال کرتے ہیں۔ اس عمر کے طبقے کی صرف 22.5 فیصد چیٹس کام سے متعلق ہوتی ہیں، جبکہ 36 سے 45 سال کے لوگوں میں یہ اعداد و شمار 31.4 فیصد ہے۔

پاکستان