وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات شروع ہونے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، وزیر اعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ’اسےہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل‘ قرار دیا.
اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’انڈیا پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاکستان امریکہ تعلقات میں بے مثال پیشرفت۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ ۔ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر۔‘