اہم ترین

آئی فون 17 نے نوکری چھڑوائی! دلچسپ استعفٰی وائرل

کبھی بہتر مواقع تو کبھی کم تنخواہ، تو کبھی کام اور ذاتی زندگی میں توازن نوکری چھوڑنے کے کئی اسباب ہوتے ہیں لیکن جین زی کہی جانے والی آج کی نوجوان نسل کا نکتہ نظر سب سے مختلف ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک دلچسپ ‘ریزیگنیشن لیٹر’ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

جیسے ہی یہ دلچسپ استعفیٰ خط انٹرنیٹ پر وائرل ہوا، لوگ اسے شیئر کرنے سے خود کو روک نہیں پائے. کسی نے کہا کہ تنخواہ سے پہلے ای ایم آئی (بینک قرض کی ماہانہ قسط) کا حساب لگانا ہی جین زی کی اصل خاصیت ہے۔

تو کسی نے مذاق میں لکھا کہ ایچ آر اب آئی فون کی مد میں قرض دینا بھی شروع کر دے

چاہے یہ خط اصلی ہو یا صرف مذاق کے لیے بنایا گیا ہو، لیکن اس نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کیا آج کل کی نوجوان نسل کے لیے مہنگے گیجٹس واقعی نوکری بدلنے کی وجہ بن سکتے ہیں؟ جواب چاہے جو بھی ہو، لیکن اس خط نے لوگوں کو گفتگو کی نئی وجہ دے دی ہے

یہ دلچسپ ریزیگنیشن لیٹر صرف ایک ہنسی کا باعث نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جین زی ہر چیز کو ہلکے پھلکے انداز میں لینے کا ہنر رکھتی ہے۔ آئی فون ہو یا ای ایم آئی، ان کی سوچ اور اسٹائل ہمیشہ وائرل مواد بن ہی جاتی ہے۔

پاکستان