اہم ترین

غزہ میں ظلم اور بربریت: شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی جارحیت اور بربیت سے شہدا کی تعداد 66 سے تجاوز کرگئی ہے۔

غزہ میں دو سال سے جاری اسرائیلی بربریت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کو ختم کر رہی ہے – بنیادی ڈھانچہ، پانی کے ٹینک، شمسی پینل غرض یہ کہ ہر چیز جو فلسطینیوں کو زمینی کارروائی سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے، تباہ کی جا رہی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی صیہونی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ روز شہدا کی کُل تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد بھی ایک لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوربر 2023 کو حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں یرغمال بنائے گئے افراد کے اسرائیلی خاندان نے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو آپ (ڈونلڈ ٹرمپ)کے عہدے سنبھالنے کے فوراً بعد رہا کر دینا چاہیے تھا – مگر ہم اب بھی اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے معاہدہ حقیقت بنے اور یہ مصیبت جلد ختم ہو جائے۔

خط میں اسرائیل کے غزہ میں دوبارہ حملے کی بھی مذمت کی گئی ہے، جسے ٹرمپ کے اس دعوے کے ساتھ متضاد قرار دیا گیا کہ وہ لڑائی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان