اہم ترین

آئی ایم ایف مشن کا حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ

آئی ایم ایف مشن نےحکومت کی معاشی ٹیم سے ملاقات میں ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق حکومت کی معاشی ٹیم نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کارکردگی پر بریفنگ دی ۔ جس پر آئی ایم ایف نے حکومتی اخراجات میں مزید کمی کا کہا۔

عالمی مالیاتیفنڈکےوفد نےکہا کہ پبلک سیکٹر پروکیورمنٹ کو مکمل آن لائن اور شفاف بنایا جائے ، وفاقی وزارتوں کی تنظیم نو اور غیر ضروری محکموں بارے جلد فیصلہ کیا جائے۔

آئی ایم ایف وقد نے حکومت سے پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری کو تیز کرنے ، نجی شعبے کو کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے بجلی کی خرید و فروخت نجی شعبے کے جلد حوالے کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی تنظیم نےحکومتی مشن کو گیس کے گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے پلان تیار کرنے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز کی ڈی ریگولیشن اور درآمدات میں رکاوٹیں دور کرنےکی بھی تاکید کی۔

پاکستان