اہم ترین

جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز: 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کیمپ لاہور میں جاری رہے گا، پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا جبکہ ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پروٹیز کے خلاف 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔

عامر جمال، حسن علی، خرّم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان