اہم ترین

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہو گا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے کھوکھلے بیانات سے ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے جب کہ اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا۔

وزیر دفاع نے ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں مئی میں ہوئے تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مئی میں بھارت کو فیصلہ کن شکست ہوئی جس کا اسکور 0-6 تھا لیکن انہوں نے دوبارہ مہم جوئی کی کوشش کی تو اس بار نتیجہ پچھلی بار سے کہیں بہتر ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی بدترین شکست کے بعد جس طرح عوامی رائے حکومت کے خلاف مڑی اور جس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے گروپ کی ساکھ متاثر ہوئی، اب ان کے بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔اس بار انشااللہ، بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دب جائے گا۔

پاکستان